زین علی قتل میں ملوث سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد

بدھ 8 جولائی 2015 09:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گذشتہ روز 16سالہ طالبعلم زین علی کے قتل کیس کی سماعت کی۔قتل میں ملوث سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو سمیت 5 افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مصطفی کانجو اور اس کے ساتھیوں سعید اللہ، صادق امین ،اکرام اللہ اور آصف کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ درج ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس معمولی تلخ کلامی پر اپنے مخالفین پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجہ میں قریب سے گزرنے والا موٹرسائیکل سوار طالبعلم زین علی جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی حسنین زخمی ہوگیا تھا۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکا رکر دیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :