تھائی لینڈ، فوجی عدالت نے بغاوت کیخلاف مظاہرہ کرنے والے 14طلبہ کو رہا کر دیا

بدھ 8 جولائی 2015 09:46

(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء)تھائی لینڈ کی ایک فوجی عدالت نے فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 14 طلبہ کو رہا کر دیا ہے۔ ان طلبہ کو دو ہفتے قبل عوامی مقامات پر جمع ہونے اور مظاہرے کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا تھا، تاہم بعد میں ان پر عائد الزامات واپس لے لیے گئے۔

(جاری ہے)

طلبہ کی گرفتاری پر اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے رہائی کے مطالبات کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر بھی مہم جاری تھی۔ تھائی لینڈ میں گزشتہ برس فوجی بغاوت کے بعد سے عوامی مظاہروں پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :