کویت حملے کے تین ملزم گرفتارکر لیے، سعودی عرب

بدھ 8 جولائی 2015 09:43

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء)سعودی حکام نے گزشتہ ماہ کویت کی ایک شیعہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ تینوں ملزمان بھائی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک کو کویت میں گرفتار کیا گیا اور سعودی عرب کے حوالے کیا گیا، جب کہ دیگر دو ملزمان میں سے ایک کو کویتی سرحد کے قریب سے اور دوسرے کو مغربی شہر طائف سے حراست میں لیا گیا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا چوتھا بھائی شام میں مقیم ہے اور شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا رکن ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کویت کی اس مسجد میں ہونے والے بم حملے میں ستائیس افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :