ملک بھر سے لاکھوں فرزندان اسلام آ ج اعتکا ف بیٹھیں گے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے 1650 افراد فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھیں گے

بدھ 8 جولائی 2015 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء) ماہ رمضان المبارک کا رحمتوں ، برکتوں اور فضیلتوں بھرا دوسرا عشرہ 20 رمضان آج بدھ کو مکمل ہونے پر ملک بھر سے لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف پر بیٹھیں گے ۔ فرزندان توحید کی طرح ہزاروں دختران اسلام بھی آج 20 رمضان المبارک کی شام گھروں میں اعتکاف پربیٹھیں گی ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی اور اسلام آباد کے 1650 معتکفین امسال 20 رمضان المبارک سے فیصل مسجد میں اعتکاف پر بیٹھیں گے فیصل مسجد کے شعبہ اعتکاف کے ایک آفیسر ضیاء الرحمان کے مطابق ہر سال ہزاروں کی تعداد میں اعتکاف کے خواہشمند درخواستیں جمع کرائی ہیں اور پھر ان پر نظرثانی کی جاتی ہے جبکہ اعتکاف پر بیٹھنے والوں کی سیکیورٹی کا خاطر خواہ بندوبست کیا جاتا ہے دوسری جانب پشاور ، کراچی ، کوئٹہ اور لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی اعتکاف پر بیٹھنے والے فرزندان اسلام کے لئے انتظامات شروع ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :