استعفے سے ہاکی ٹیم بہتر ہوجائے تو دینے کیلئے تیار ہوں،محمد عمران، ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کے کھانے پینے کاانتظام ٹھیک تھااورنہ ہی فنڈزتھے، کمیٹی پہلے بنا دی جاتی تو آج رزلٹ مختلف ہوتا ، وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو،ایک پائی نہیں ملی، اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا معاملہ نہ ہوتا تو کھیلنے ہی نہ جاتے، گول کیپر عمران بٹ

بدھ 8 جولائی 2015 09:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء)ورلڈ ہاکی لیگ میں بدترین پرفارمنس کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپس پہنچ گئی، کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ گارنٹی دی جائے کہ انکے استعفیٰ دینے سے پاکستان ہاکی ٹیم بہتر ہوجائے گی تو وہ استعفیٰ دینے کو تیارہیں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ استعفیٰ دینے سے پہلے اپنے دوستوں اورگھر والوں سے مشورہ کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عمران نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کے کھانے پینے کاانتظام ٹھیک تھااورنہ ہی فنڈزتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوکمیٹی حکومت نے اب بنائی پہلے بنادی ہوتی تویہ سب نہ ہوتا۔محمدعمران نے مزید کہا کہ سب کومل کر ہاکی کی بہتری کے لیے کام کرناہوگا۔ تنقید کرنے والوں کو بھی آگے آکر ٹیم کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہیے ۔

ادھرقومی ہاکی ٹیم کے کپتان گول کیپر عمران بٹ نے کہا ہے کہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ کرنے پر بہت افسوس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بغیر الاونس کے پاکستان کا پرچم سربلند کرنے کیلئے گئے تھے، اگر اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا معاملہ نہ ہوتا تو ایونٹ کھیلنے نہ جاتے۔انہوں نے کہا فیڈریشن سے جو ہو سکتا تھا اس نے کیا، پلیئرز نے بھی فیڈریشن کا ساتھ دیا۔

متعلقہ عنوان :