یونان نے قرض کے حصول کیلئے یورو زون کو نئی تجاویز پیش کر دیں، تجا ویز میں پنشن اصلاحات اور ٹیکسوں میں اضافہ شامل

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:12

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء)یونان نے قرض کے حصول کیلئے یورو زون کو نئی تجاویز پیش کر دیں ان تجا ویز میں پنشن اصلاحات اور ٹیکسوں میں اضافہ شامل ہے۔یونانی حکومت کے ترجمان کے مطابق تین سالہ منصوبے کے تحت 53.5 ارب یورو کی ضرورت ہے تاکہ قرض کی قسط کی ادائیگی کی جا سکے۔

(جاری ہے)

تجاویز کے تحت یورو زون سے مالی امداد جون دو ہزار اٹھارہ تک کے لئے حاصل کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے یورو زون کو پیش کی گئی تجاویز کے تحت دو ہزار سولہ کے اختتام تک دفاعی اخراجات میں تیس کروڑ یورو کی کمی جائے گی۔ ٹیلی کام کمپنی او ٹی ای میں حکومت کے حصص نجکاری ایجنسی کو منتقل کر دیئے جائیں گے۔ انکم ٹیکس پر سرچارج بڑھایا جائے گا۔ حکومت ہوائی اڈوں، ٹرین اور بندرگاہوں کی نجکاری کے عمل کو جلد مکمل کرے گی۔