جیکب آباد، سانپ کے ڈسنے سے مسجد میں اعتکاف بیٹھا شخص انتقال کر گیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء) سانپ کے ڈسنے سے مسجد میں اعتکاف میں بیٹھا شخص انتقال کر گیاتفصیلات کے مطابق: جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قصبہ پنھل جعفری میں مسجد میں بیٹھا معتکف خانزادو جعفری سانپ کے کاٹنے سے تڑپ تڑپ کر مسجد میں ہی فوت ہو گیا، اطلاع پر پورے علاقے کا ماحول سوگوار ہو گیا۔