پاکستان کرکٹ ٹیم کا چمپئنز ٹرافی میں رسائی کیلئے امتحان آج شروع ہوگا، آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو آئی لینڈرز کیخلاف ایک روزہ سیریز میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے

ہفتہ 11 جولائی 2015 08:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء) پاکستان ون ڈے ٹیم کا چیمپیئنز ٹرافی میں رسائی کے لیے کڑا امتحان آج سے شروع ہو رہا ہے۔ گرین شرٹس آئی لینڈرز کے خلاف افتتاحی ون ڈے میں کل میدان میں اتریں گے۔ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں شرکت یقینی بنانے کے لئے پاکستان کو سری لنکا کیخلاف ایک روزہ سیریز جیتنا لازمی ہے جس کے لیے قومی شاہین افتتاحی ون ڈے میں آج آئی لینڈرز کے مدمقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس نے ایک روزہ سیریز اپنے نام کرنے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ قومی ٹیم نے ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ون ڈے ٹیم نے باوٴلنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں خامیاں دور کرنے لیے کے لیے خوب محنت کی۔ پاکستان ون ڈے ٹیم اظہر علی کی قیادت میں افتتاحی میچ ہی نہیں سیریز اپنے نام کرکے چمپئنز ٹرافی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :