مہمند ایجنسی، تحصیل خویزئی میں مہمند رائفلز اور لیویز فورس کے درمیان ہاتھاپائی و فائرنگ، ایک دوسرے کے اہلکاروں کو پکڑ لیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:03

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء) مہمند ایجنسی، تحصیل خویزئی میں مہمند رائفلز اور لیویز فورس کے درمیان ہاتھاپائی و فائرنگ۔ ایک دوسرے کے اہلکاروں کو پکڑ لئے گئے۔ انتظامیہ ذرائع کے مطابق مہمند رائفلز اور لیوی فورس کے درمیان ہاتھاپائی و فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

لیوی صوبیدار شاہ روم اور مہمند رائفلز اہلکاروں کے درمیان تکرار ہوا جس پر مہمند رائفلز کے اہلکاروں نے صوبیدار شاہ روم کو پکڑ لیا۔

جس کے بعد لیوی فورس نے کاروائی کرتے ہوئے مہمند رائفلز کے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ اور اسی دوران فائرنگ بھی ہوئی۔ دونوں فورسز کے اعلیٰ حکام کمانڈنٹ مہمند رائفلز اور اے پی اے موقع پر پہنچ کر ایک دوسرے کے پکڑے گئے اہلکاروں کو رہا کرایا۔ غلط فہمی دور کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :