لندن: عوامی فلاح و بہبود کے فنڈز میں کمی کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے شاہی خرچوں میں کمی کرے۔ مظاہرین

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء) برطانیہ میں عوامی فلاح و بہبود کے فنڈز میں کمی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے علامتی خود کشی بھی کی جبکہ ٹرین سروس بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے شاہی خرچوں میں کمی کرے۔

(جاری ہے)

بجٹ میں نئی پالیسی کے تحت برطانوی حکومت نے پبلک ویلفیر فنڈ سے سالانہ 18 بلین ڈالر کی کٹوتی کا اعلان کیا تھا۔لندن کے ٹیوب ٹرین ملازمین کی ہڑتال نے شہر کی رونق ماند کردی ہے۔ جو ٹرینیں لوگوں کو شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک چندم نٹوں میں پہنچاتی تھیں، وہ پارکنگ لاٹ کا منظر پیش کررہی ہیں۔ جس کے سبب کام پر جانیوالوں کے لیے زندگی اذیت ناک بن گئی ہے۔ ۔ لندن کے مئیر بورس جانسن نے ہڑتالی یونین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بسوں میں بے پناہ رش رہا، صاحب حیثیت افراد نے ٹیکسیوں کے ذریعے منزل تک پہنچنیکی کوشش کی، تاہم لوگوں کی اکثریت ٹرینوں کی راہ دیکھ دیکھ کر گھر لوٹ گئے۔