سعودی عرب میں جمعتہ الوداع کی ادائیگی ، جمعتہ الوداع میں تقریباً 15لاکھ معتمرین کی شرکت سیکورٹی کے سخت انتظامات حرم شریف کے تمام دروازے کھول دےئے گئے تھے

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:20

یاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء )سعودی عرب میں جمعتہ الوداع کی ادائیگی ہو گئی سعودی عرب میں جمعتہ الوداع کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں ہوئے ، جس میں تقریباً 15لاکھ معتمرین نے شرکت کی سعودی حکومت نے سیکورٹی اورمعتمرین کی سہولت کیلیے بہترین انتظامات کیے ہوئے تھے نماز جمعہ کے دوران حرم شریف کے تمام دروازے کھول دیے گیے اور خواتین کے نماز ادا کرنے کی جگہ مخصو ص کردی گئی ، ساتھ ہی معتکفین کوفول پْروف سیکورٹی فراہم کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا تھا جبکہ درجنوں صحت کے مراکز اور محکمہ شہری دفاع کے مراکز کا قیام بھی عمل میں لا یا گیا تھا، واضح رہے کہ ام القریٰ کلینڈر کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر 18 جولائی کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :