صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا،شوکت یوسفزئی

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء) کے پی کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی وزیر معدنیات کو عہدے سے ہٹا کر کرپشن کے الزامات میں ان کی تحقیقات کی جائے۔ کے پی کے کے احتساب کمیشن کے صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے انہیں کرپشن کے الزامات میں فوری طور پر برطرف کر دیا۔ ضیاء اللہ آفریدی اس وقت تک وزیر کیہدے پر نہیں رہ سکتے جب تک کہ کمیشن نے فیصلہ نہ دیا ہو۔