بنگلہ دیش ،خیراتی سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ،23 افراد ہلاک ،50 سے زائد زخمی

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:15

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء ) وسطی بنگلہ دیش میں خیراتی سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ کے نتیجہ میں کم ازکم23 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ واقعہ میمن سنگھ شہر میں اس وقت پیش آیا جب صبح سویرے فیکٹری کے باہر کھڑے غریب لوگوں نے کپڑنے حاصل کرنے کیلئے چھوٹے دروازے کے ذریعہ کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجہ میں23 افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :