سپریم کورٹ میرے کیس کی جلد سماعت کرے تاکہ قوم کو حقائق معلوم ہوسکیں،فردس عاشق اعوان ، نیب کی جانب سے دی گئی لسٹ کی سخت مذمت کرتی ہوں،پیپلز پارٹی سیاسی طورپر نواز لیگ سے علیحدگی اختیارکرتے ہوئے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے، کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں کمی واقع ہورہی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا پارٹی کے اندر رہ کر جنگ لڑوں گی ،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ نیب کی جانب سے سیاستدانوں کیخلاف کرپشن کیسز کی دی گئی فہرست میں سے ا ن کے کیس کی جلد سماعت کی جائے تاکہ قوم کو حقائق معلوم ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی طورپر نواز لیگ سے علیحدگی اختیارکرتے ہوئے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے، کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے کیونکہ رینجرز آپریشن سے بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں کمی واقع ہورہی ہے جمعہ کے روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نیب میں نیب زدگان کی لسٹ دی گئی ہے جس میں میرا نام ایک کیس کے حوالے سے شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف حکومتی وزیر کی ایما پر ایک کیس تیار کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اپنے دور حکومت میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مختلف منصوبے شروع کئے جس میں کرپشن کی گئی انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے دی گئی لسٹ کی سخت مذمت کرتی ہوں فلاحی منصوبو ں کے لیے دی گئی بسوں کو ایک میگا کرپشن سکینڈل بنا کر سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ میرے کیس میں حکومت خود فریق ہے اور نیب بھی حکومت کی ایما پر چل رہی ہے میں نے سیالکوٹ میں اپنے دور حکومت میں ایک فلاحی منصوبے کیلئے خواتین کیلئے شیٹل سروس کیلئے بسیں دی تھیں اور نیب کی جانب سے کیس تیار کرکے انکوائری کی جارہی ہے انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ نیب کی جانب سے فراہم کی گئی سیاستدانوں کی لسٹوں میں میرے کیس کی سماعت جلد از جلد کی جائے تاکہ قوم کے سامنے اصل حقائق واضح ہوجائیں اگر میرے خلاف نیب کیس میں کوئی کرپشن ثابت ہوگئی تو سیاست چھوڑ دوں گی اگر نیب کے الزامات ثابت نہ ہوسکے تو میں نیب کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی انہوں نے کہا کہ جب ایک احتساب کرنے والا ادارہ خود مختار نہیں ہوگا تو کس طرح سے کرپشن روکی جاسکتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی کے حکم پر ڈی سی او سیالکوٹ نے خواتین شٹل سروس کے لیے فراہم کی گئی بسوں کو پکڑ کر ڈی سی آفس گراؤنڈ میں کھڑا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا پارٹی کے اندر رہ کر جنگ لڑوں گی پیپلز پارٹی جب تک نواز لیگ کے ساتھ سیاسی دوستی ختم کرکے حقیقی اپوزیشن کا رول ادا نہیں کرتی اس وقت تک عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز آپریشن جاری رہنا چاہیے اور پی پی کو سندھ میں زنگ آلود چہرے ایک طرف کرکے اقوام کے حقوق کیلئے کا کام کرنا ہے کراچی میں رینجرز آپریشن جاری رہنا چاہیے اس سے جرائم میں بہت کمی واقع ہوہی ہے ۔