تربت‘ 2 مختلف واقعات میں کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر سمیت 9افراد ہلاک، فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک،تربت سے 3 نامعلوم افرا دکی لاشیں برآمدہوئیں ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:03

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء)تربت میں 2 مختلف واقعات میں کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر سمیت 9افراد ہلاک ہو گئے‘فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ تربت سے 3 نامعلوم افرا دکی لاشیں برآمدہوئیں ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم افراد نے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے سابق کمانڈر فضل حیدر کے ٹھکانے پر بھاری اسلحے سے فائرنگ کی۔

جس کے نتیجے میں سابق کمانڈر فضل حیدر اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک ماراگیا۔ ذرائع کے مطابق فضل حیدر نے چند روز قبل کسی بااثر شخص کو قتل کیا تھا،جس کی باعث اسے کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے نکال دیا گیا تھا۔جس کے بعد وہ اپنے دیگر چھ ساتھیوں سمیت روپوش تھا۔دوسری جانب تربت سے ہی3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدہوئیں ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :