پنجاب حکومت کا شہریوں کی سہولت کیلئے ریسٹورانٹس کی درجہ بندی کافیصلہ

ہفتہ 11 جولائی 2015 08:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء) پنجاب حکومت نے کھانے اور صفائی کے معیار کے خوالے سے شہریوں کی سہولت کیلئے ریسٹورانٹس کی درجہ بندی کافیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی اس تجویز کی وزیراعلیٰ پنجاب نے باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

تجویز کے تحت پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں واقع ریسٹورنٹس کو چار درجوں میں تقسیم کیا جائیگا اور یہ درجہ بندی ریسٹورانٹس کے کھانے کے معیار ‘ صفائی کے انتظامات سمیت دیگر سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائیگی۔ ریسٹورانٹس انتظامیہ درجہ بندی کے سٹیکرز مرکزی دروازے پر چسپاں کرنے کی پابند ہوگی جس سے شہریوں کو ریسٹورانٹس کے انتخاب میں آسانی میسر ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :