جوہری معاہدے پر عملدرآمد: یو رپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ایران پہنچ گئیں

بدھ 29 جولائی 2015 09:33

بر سلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء)یو رپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں بات چیت کے لیے ایران پہنچ گئی ہیں۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈریکا موگیرینی ایران کے وزیراِ خارجہ جاوید ظریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔

(جاری ہے)

فیڈریکا موگیرینی کے مطابق ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو جائیں گی۔ ادھرسعودی عرب اور اس کے دیگر ہمسایہ سنّی ممالک ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے معاہدے پر نالاں نظر آتے ہیں اور وہ ایران پر بحرین، عراق،شام، لبنان اور یمن میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہیں۔ان سنّی ممالک کے تحفظات اسرائیل سے ملتے جلتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ایران اس معاہدے کی مدد سے خطے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے گا۔بہت سے ایسے ممالک بھی ہیں جنھیں یہ خدشتہ ہے کہ ایران اب بھی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :