لاؤس میں20مسافروں کو لے جانیوالا فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ

بدھ 29 جولائی 2015 09:36

وینتیانی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء)لاؤس میں20مسافروں پر مشمل ایک فوجی ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویتیانی سے مشرقی صوبہ ہیوافان کیلئے روانہ ہونے والا فوجی طیارہ پہاڑی علاقے ویسینٹی میں لاپتہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں20مسافر سوار تھے جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔لاپتہ طیارے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے