اسلام آباد ،لمبے عرصے تک ایک ہی جگہ تعینات رہنے والے پٹواریوں کے تبادلے،کروڑ پتی پٹواریوں نے تبادلے رکوانے کے لیے ارکان اسمبلی سے سفارشیں کروانہ شروع کر دی

بدھ 29 جولائی 2015 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 43پٹوار سر کل کے ایک لمبے عرصے تک ایک ہی جگہ تعینات رہنے والے پٹواریوں کے تبادلے کردیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی آر نعمان یوسف نے تبادلوں سے متعلق نو ٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پٹواریوں کو فوری طور پر مذکورہ جگہ پر حاضری دینے کا حکم دیدیا ہے ۔ دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ درجہ چہارم کے کروڑ پتی پٹواریوں نے اپنے تبادلے رکوانے کے لیے ارکان اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے سفارشیں کروانہ شروع کر دی ہیں۔اور واضح رہے کہ سجاد اور منیر نامی پٹواری کے خلاف کرپشن اور دیگر خرد برد کے الزامات ثابت ہونے پر انہوے معطل کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :