گیلانی کابینہ کے اراکین اور افسران 10 ملین کے ہوائی ٹکٹ کی مد میں ڈکار گئے

بدھ 29 جولائی 2015 09:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء) گیلانی حکومت کے وزراء اور افسران 10 ملین کے ہوائی ٹکٹوں کی مد میں وزارت سمندر پار پاکستانی کے ڈکار گئے ہیں ۔ آڈٹ حکام نے حکومت سے کہا ہے کہ 71 لاکھ روپے واپس نہ کرنے والے وزراء اور افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

وزارت کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائرمنٹ کارپوریشن نے اب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ڈیفالٹر افسران کو نوٹس جاری کئے ہیں۔

افسران کے علاوہ 7 ٹریول ایجنٹوں نے بھی ادارہ کے ہوائی ٹکٹوں کی مد میں 27 لاکھ روپے ادا کرنے سے انکار کیا ہے ان ٹریول ایجنٹوں میں ٹریول اینڈ ٹور 12 لاکھ روپے ، شان ٹریول 4 لاکھ 43 ہزار ، لیڈنگ ٹریول 8 لاکھ 54 ہزار ، کوکب ٹریول ، کارواں ٹریول بل ٹریول اور نیو ایئرٹریول شامل ہیں ۔