این ایس اے کا نومبرسے امریکی شہریوں کی ٹیلی فون جاسوسی بندکرنیکا اعلان

بدھ 29 جولائی 2015 09:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء)امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے نومبر سے ٹیلی فون جاسوسی کا متنازع پروگرام بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیلی فون جاسوسی کا پروگرام جتنا جلد ممکن ہو بند کردیں گے تاہم عدالتی مقاصد کے لیے ٹیلی فون کالز کا ریکارڈ رکھا جائے گا، شہریوں کی جاسوسی کا یہ پروگرام این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے انکشافات کے بعد منظر عام پر آیا تھا جس کے بعد امریکی کانگریس نے جون میں ٹیلی فون جاسوسی کا پروگرام ختم کرنے کا بل پاس کیا تھا۔

این ایس اے ڈائریکٹر کے مطابق بل کی قانونی پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام 29 نومبر کو روک دیا جائے گا جس کے بعد دہشت گردی میں ملوث نہ ہونے والے لاکھوں امریکیوں کے ٹیلی فون کالز ٹیپ نہیں ہو سکیں گے۔