وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات،تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال ، دونوں رہنماؤں کا تحریک انصاف سے متعلق نرم رویہ اپنا نے کا فیصلہ ، وزیر خزانہ کو تحریک انصاف سے کشیدگی کم کرنے کا ٹاسک مل گیا

بدھ 29 جولائی 2015 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے جسمیں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے تحریکوں اور اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کی گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابقمنگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم ہا وس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جسمیں اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کی ہے ۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے کیخلاف ایم کیو ایم اور جمیعت علماء اسلام (ف ) کی ڈی سیٹ کرنے کی تحریک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف سے متعلق رویہ نرم رکھنے اور تحریک کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیاہے ۔ زرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تحریک انصاف کے رہنماؤ ں سے ملاقاتیں کر کے بیانا تی کشیدگی کم کرنے کا ٹاسک دیا ہے اور اسمبلی میں تحریک انصاف کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔