ترکی، صدر اردوآن نے کُردوں کے ساتھ امن عمل روک دیا

بدھ 29 جولائی 2015 09:36

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء)ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ کْرد عسکریت پسندوں کے ساتھ امن عمل جاری رکھنا ممکن نہیں ہے جو ترکی کے قومی اتحاد اور سلامتی کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایردوآن کا کہنا ہے”یہ ہمارے لیے ممکن نہیں ہے کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ امن عمل جاری رکھیں جو ہمارے قومی اتحاد اور بھائی چارے کے لیے خطرہ ہیں۔“ ترک صدر نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ یہ پریس کانفرنس ایردوآن کے چین کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل منعقد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :