وزارت خزانہ نے اضافی پنشن کے حوالے سے نوٹیفکیشن روک دیا

بدھ 29 جولائی 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء) وزارت خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر پر سب پنشنرز کے لئے خصوصی اضافی پنشن اور مراعات میں اضافہ کے نوٹیفکیشن روک دیا ہے جس کا اعلان وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ تقریر میں کیا تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے جونیئر سرکاری اہلکاروں کی الاؤنس اور خصوصی اضافی پنشن میں سات ہزار سے لیکر بارہ ہزار ماہانہ اضافہ کا اعلان کیا تھا ور یکم جولائی سے سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں 7.5فیصد اضافہ اس کے علاوہ تھا ۔

میڈیا رپورٹس میں وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں تاہم وزارت خزانہ کی ا علیٰ قیادت نے اس کی منظوری نہیں دی ہے وزارت کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمنٹ میں کئے گئے اپنے وعدے سے منحرف ہورہی ہے ۔