پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عا زمین حج کے لئے سائنسی آلہ دریافت کر لیا

بدھ 29 جولائی 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی نے طویل تحقیق کے بعد ایک سائنسی آلہ دریافت کر لیا جو مسلمانوں کے مقدس سفر حج اور عمرہ کے دوران ایک دوسرے کو دوبارہ ملوانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ یہ منصوبہ کامسیٹ کے انڈر گریجویٹ طالب علم حتام احمد خان نے اپنے ڈگری کے آخری سال کے منصوبے کے طور پر اس پر کام شروع کیا جو توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ٹھہرا۔

مذکورہ سائنسی آلہ کو حجاج کرام باآسانی اپنی کلائی سے باندھ سکتے ہیں جو موبائل فون کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔

(جاری ہے)

اس سائنسی آلہ کے بانی تحریک کے مطابق یہ تین کلو میٹر کی رینج میں موبائل فونز کے بغیر بھی کام کر سکتا ہے جبکہ موبائل فونز کے ساتھ اس کی اپلیکیشن میں مزید اضافہ ہوگا ۔ اس ایجاد کے بانی حتام احمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا ابتدائی خیال تھا کہ ایک ایسی موبائل الیکشن کی ایجاد کی جائے جو حجاج کرام کو ایک دوسرے سے باخبر رہنے وار حج عمرہ کے دوران گھومنے پھرنے میں مدد فراہم کرے ۔

تاہم موبائل فونز کو کام کرنے کے لئے مختلف اپلیکیشن پر انحصار کرنا ہو گا تب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ایسا سافٹ ویئر ایجاد کیا جائے جو حج اور عمرہ کے دوران ایک دوسرے سے رابطہ رکھنے کے لئے استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :