میٹروبس سروس میں خواتین کے پرس چوری ہونے لگے،چورخواتین کا گروپ بس میں چڑھ کرشہریوں کولوٹنے لگا،28اسٹیشن پر600سیکورٹی اہلکارکی موجودگی برائے نام رہ گئی

بدھ 29 جولائی 2015 09:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء)جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آبادکی میٹروبس سروس میں خواتین کے پرس چوری ہونے لگے ،چورخواتین کاپوراگروپ بس میں چڑھ کرشہریوں کولوٹنے لگاہے ،جبکہ 28اسٹیشن پر600سیکورٹی اہلکارکی موجودگی صرف برائے نام کیلئے رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی،اسلام آبادمیں چلنے والے میٹروبس میں پانچ سے چھ خواتین ایک مردسمیت مختلف سٹیشن پرمیٹروبس میں بیٹھ جاتی ہیں اورخواتین کی نشست پربیٹھی ہوئی معصوم خواتین کے پرس چوری کرلیتی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق (س)نامی خاتون نے کچہری اسٹیشن پران چورخواتین کے گروہ کورنگے ہاتھوں پکڑلیالیکن سیکورٹی گارڈکوتین خواتین نے چکمادیکرایک مردسمیت پمزجانے کابہانہ کرکے نکل گئے جبکہ دوچورخواتین نے شورمچاکرواویلاشروع کردیاجس پران کوبھی چھوڑدیاگیاہے