فیصل آباد ، پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید،تین زخمی، ایک دہشتگرد ہلاک ، ڈی گراؤنڈ کے قریب پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے لیے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو گاڑی میں سوار دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی ،آئی جی پنجاب

بدھ 29 جولائی 2015 09:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء )فیصل آباد میں ڈی گراؤنڈ کے قریب مسلم کالونی میں مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران مبینہ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد مار اگیا ہلاک دہشت گرد کے دیگر3 ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز فیصل آباد کے علاقے ڈی گراؤنڈ کے قریب ناکہ پر معمور پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے لیے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو گاڑی میں سوار دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرینگ شروع کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس کی جوابی کاروئی میں ایک دہشت گرد مار ا گیا ہے اور تین ساتھی فائرنگ کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ٓائی جی پنجاب مشتا ق سکیھرا کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے ہینڈ گرنیڈ اور اور اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ فائرینگ کے دوران تین دیہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں آئی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دہشت گرد ایک مقامی ہوٹل میں قیام پذیر تھے پولیس نے ہوٹل کو سیل کر کے تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے ہوٹل سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق ایک غیر ملکی سمیت 25افرادہوٹل میں قیام پذیر تھے ۔

(جاری ہے)

واقع کے بعد پولیس کی بھاری نری جائے وقعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے اور سرچ اپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے