پاکستان میں کاروں کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

بدھ 29 جولائی 2015 09:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء) پاکستان میں رواں سال کاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آٹو موبائلز انڈسٹری کے مطابق مارچ 2015 میں کاروں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے. ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے حوالے سے اس سال مارچ تک پاکستان میں جتنی گاڑیاں فروخت ہوئیں وہ پچھلے سال کی فروخت سے زیادہ ہے.اس لحاظ سے گزشتہ سال کی کاروں کی فروخت کا ریکارڈبھی ٹوٹ گیا، ذرائع کے مطابق مالی سال 2014-15 میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیان فروخت ہوئیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں تیس فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی اہم وجہ کار لیزنگ اور بینکوں کی جانب سے معاشی معاونت ہے، اس کے علاوہ اس کی بڑی اوردوسری اہم وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں سات سے دس فیصد کمی ہے۔علاوہ ازیں کزشتہ چند سال سے پاکستان میں کار انڈسٹری کی ترقی کے باعث رینٹ اے کار کے کاروبار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :