لیبیا کی عدالت نے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو پھانسی کی سزا سنادی

بدھ 29 جولائی 2015 09:35

طرابلس ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء ) لیبیا کی عدالت نے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو پھانسی کی سزا سنادی ہے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کی عدالت نے منگل کے روز لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو 2011میں تحریک کے دوران ہلاکتوں کے الزام میں پھانسی کی سزا سنا ئی ہے واضح رہے کہ 2011میں بغاوت اور اس دوران ہونے والی ہلاکتوں کے الزام میں لیبا کی عدالت نے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے، قذافی دورحکومت کے ا ٓخری وزیراعظم اورسابق اینٹلی جنس چیف سمیت دیگر 8 ملزموں کوبھی سزائے موت سنائی گئی ہے ۔