افغان طالبان نے صوبہ سارائی پل میں انتظامی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا

بدھ 29 جولائی 2015 09:35

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء) افغانستان میں طالبان نے شمالی صوبہ سارائی پل کے ضلعی انتظامی ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ کے ترجمان امان الدین عمان نے صحافیوں کو بتایا کہ سینکڑوں طالبان نے گزشتہ صبح مختلف سمت سے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا اور ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ جو کہ صوبائی دارالحکومت سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اس لئے وہاں فوری فورسز بھیجنا ممکن نہیں ہے ۔ صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل محمد آصف جبار خیل نے بتایا کہ ہم ابھی ضلع کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لئے مشترکہ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں دریں اثناء طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے پورے ضلع پر قبضہ کرتے ہوئے پولیس گاڑیاں ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی تحویل میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :