بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے پر25لاکھ 37ہزارغیرتصدیق شدہ سمیں” مکمل خاموش“

اتوار 9 اگست 2015 09:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے اعدادوشمارکے مطابق سال 2013-14ء کے اختتام پرملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد139.98 ملین تھی جبکہ موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد موبائل کمپنیوں نے25لاکھ 37ہزار پانچ سموں کو بند کردیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق موبائل فون سمز کی تصدیق کے عمل سے ان کا غیرقانونی استعمال ختم کرنے میں مدد ملی ہے۔