سانحہ مانسہرہ؛شہداء کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ،تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی شرکت ،آرمی چیف کی لواحقین سے ملاقات ،تعزیت کی،شہداء کو انکے آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا جائیگا، آئی ایس پی آر

اتوار 9 اگست 2015 09:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء)مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ،آئی ایس پی آر کے مطابق ما نسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے 12 شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ اور ایئر چیف مارشل سہیل امان شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس ور ریٹائرڈ اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ نماز جنازہ میں شہدا کے اہل خانہ سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،تمام شہداء کے جسدخاکی کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا ہے جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفنایا جائیگا،ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ہے اور ان سے دکھ کا اظہار کیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز سیلاب متاثرین کی امدادی کاموں میں مصروف آرمی کا ہیلی کاپٹر راولپنڈی سے چترال جارہا تھا کہ ہیلی کاپٹر مانسہرہ کے پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس میں5 میجر سمیت12 جوان شہید ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :