کراچی،اضافی گندم کا ذخیرہ حکومت کیلئے درد سر بن گیا، نئی تجویز پیش کردی گئی ،اضافی ذخیرے کو سبسڈی ریٹ پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو فراہم کیا جائے گا

اتوار 9 اگست 2015 09:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء)اضافی گندم کا ذخیرہ حکومت کیلئے درد سر بن گیا ،حکومت کی جانب سے ایک نئی تجویز پیش کردی گئی ،اضافی ذخیرے کو سبسڈی ریٹ پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے31 جولائی تک سندھ اور پنجاب کو دس لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنیکی اجازت دی تھی لیکن برآمدکنندگان کی سست روی اور عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں کم ہونے کے باعث اضافی گندم کی برآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزارت خوراک کی جانب سے صوبوں کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ اضافی ذخیرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کو سبسڈی ریٹس پر گندم فراہم کی جائے ،جسے عوام کو سستے داموں فروخت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :