سعودی عرب میں مزید حملے کریں گے، داعش کی دھمکی

اتوار 9 اگست 2015 09:33

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء)شدت پسند تنظیم داعش نے سعودی عرب میں مزید حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کی طرف سے یہ دھمکی جاری کیے گئے ایک صوتی پیغام میں دی ہے، اس سے چند روز قبل ہی داعش نے سعودی عرب کی پولیس کے زیر استعمال ایک مسجد پر خودکش حملہ کیا تھا جس میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت نے داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کے عزم کا اظہار کیاہے جبکہ سعودی عرب داعش کے خلاف امریکی اتحاد میں بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :