فنڈز کی کمی،سے بلٹ پروف ٹرین منصوبہ ختم کردیا گیا ، مری مظفر آباد ٹرین منصوبہ پر کام جاری ہے،سعدرفیق

اتوار 9 اگست 2015 09:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے بلٹ پروف ٹرین منصوبہ کو ختم کردیا گیا ہے۔ مری مظفر آباد ٹرین منصوبہ پر کام جاری ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناہے کہ پاکستان کو اس وقت بلٹ پروف ٹرین کی ضرورت نہیں ہے ۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے بلٹ پروف ٹرین کا منصوبہ وقتی طور پر ختم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم بلٹ پروف ٹرین کا منصوبہ مسلم لیگ ن کے منشور کاحصہ ہے۔ مسلم لیگ ن بلٹ پروف ٹرین جیسے منصوبے پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایل ون کے ذریعے لنڈی کوتل‘ پشاور‘ راولپنڈی ‘ لاہور کو منسلک کیا جارہا ہے اس منصوبے پر ساڑھے تین ملین ڈالر خرچ ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلٹ پروف ٹرین کے ذریعے پشاور سے لاہور کاسفر 9 گھنٹوں میں طے ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :