زمبابوے کے خلاف سیریز میں آفرید ی کو آرام دینے کا کوئی پروگرام نہیں : ہارون رشید، بہترین ٹیم کی سلیکشن کے لئے مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا پڑے گا، چیف سلیکٹر ، وسیم اکرم کی ٹریننگ سے نوجوان کھلاڑیوں میں بہتری آئی ہے، عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ نہیں لیا، انٹرنیشنل ایونٹ میں واپسی قبل ازوقت ہے ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 اگست 2015 08:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء)چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے بہترین ٹیم کی سلیکشن کے لئے مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا پڑے گا جبکہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی کو آرام دینے کا کوئی پروگرام نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرہارون رشید نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں وسیم اکرم کی زیر نگرانی فاسٹ بالرز کے کیمپ کا دورہ کیا ،میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی ٹریننگ سے نوجوان کھلاڑیوں میں بہتری آئی ہے جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھی ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہئے۔

ٹی ٹوینٹی کے کپتان شاہد آفریدی کو آرام دینے کے حوالے سے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یہ تمام افواہیں ہیں ابھی ٹیم ٹی توئینٹی ورلڈ کپ کے لئے تشکیل کے مراحل میں ہے اس لئے شاہد آفریدی کا ٹیم کے ساتھ رہناضروری ہے۔محمد عامر کی سلیکشن کے بارے میں ہارون رشید کا کہنا تھا کہ یہ باتیں قبل از وقت ہیں ابھی تو عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ نہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :