فرانس :نارمنڈی میں ٹرین کی کارکوٹکر، 3 افراد ہلاک

اتوار 9 اگست 2015 09:30

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء) فرانس میں ایک ٹرین نے کار کو ٹکر مار دی، حادثے میں کار میں سوار 3 افراد ہلاک ہو گئے فرانس کے شمالی علاقے نارمنڈی کے شہر رین میں ایک ٹرین پھاٹک کے قریب کار سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی حکام کے مطابق لے ماسن سے پیرس جانے والی ٹرین ممکنہ طور پر ٹریک پر کھڑی کار سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور کار کئی میٹر دور چلی گئی۔ حکام کے مطابق حادثے مین ٹرین میں سوار تمام 34 مسافر محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :