چوری کی بڑھتی وارداتیں، حکومت پنجاب کا گائے بھینسوں پر بھی نمبر پلیٹ لگانے کا فیصلہ

اتوار 9 اگست 2015 09:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء) حکومت پنجاب نے گائے بھینسوں پر بھی نمبر پلیٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکومت پنجاب چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے نمبر پلیٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نمبر پلیٹ گائے اور بھینس کے کان میں لگائے جائیں گیؤ نمبر پلیٹ پلاسٹک کی ہوگی اس کا رنگ پیلا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس نمبر پلیٹ کو کان میں لگایا جائے گا نمبر پلیٹ اگر گائے اور بھینس کا کان کاٹے بغیر اتار نہیں جاسکے گی۔

نمبر پلیٹ کمپیوٹرائزڈ ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک گائے اور بھینسوں کے نمبر الاٹ کرے گا اور باقاعدہ مالکان کا ڈیتا بھی رکھا جائے گا جو کمپیوٹرائزڈ ہوگا ۔ گائے بھنس چوری ہونے کی صورت میں مالک پولیس اسٹیشن میں نمبر بتائے گا پولیس نمبر کے ذریعے گائے بھینس کی تلاش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :