وزیراعظم نے اپنے ممبران کو پی ٹی آئی پر کسی قسم کی تنقید کرنے سے منع کردیا

اتوار 9 اگست 2015 09:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کا اسمبلیوں میں واپس آنے کے بعد تمام وزراء اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی پر کسی قسم کی تنقید کرنے سے منع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مزید سیاسی بحران میں اضافہ کو روکنے اور حکومت کو مثبت سمت میں چلنے کیلئے تمام اپنے وزراء اور اراکین اسمبلی کو ہدایت کردی ہے کہ پیر کے روز جب تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آئے گی تو اس پر تنقید کی بجائے ڈیسک بجا کر انہیں ویکلم کیا جائے اور اسمبلی میں آمد پر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ مزید نفرتیں پیدا کئے بغیر عوامی مسائل پر توجہ دی جاسکے ۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید ، خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر اراکین کو خصوصی طورپر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایوان کا ماحول خوشگوار رکھا جائے ۔