امریکی عدالت نے گرفتار روسی طالبان کو مجرم قرار دے دیا،گرفتار روسی طالبان پر امریکی طیارے کو مار گرانے کی کوشش سمیت پندرہ الزامات ہیں

اتوار 9 اگست 2015 09:30

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء ) مریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فورسز پر حملے کے الزام میں گرفتار روسی طالبان کو مجرم قرار دے دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم ایرک حمید اللین hamidullin سابق روسی ٹینک کمانڈر ہے جو سابق سوویت دور میں جنگ ختم ہونے کے بعد افغانستان میں رک گیا تھا۔

(جاری ہے)

اْس پر نومبر 2009 میں افغان صوبے خوست میں امریکی اور افغان فوجیوں پر حملے ، دہشت گردی کے لئے مدد فراہم کرنے اور امریکی طیارے کو مار گرانے کی کوشش سمیت پندرہ الزامات ہیں۔

گزشتہ سال ورجینیا کی وفاقی گرینڈ جیوری میں اس پر فرد جرم عائد کی گئی تھی اور مقدمے کی سماعت رچمنڈ شہر میں کی گئی ہفتے کو عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حمید اللین کو تمام الزامات میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حمید اللین کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :