بھارت میں جادو ٹونے کے الزام میں مزید پانچ عورتیں قتل

اتوار 9 اگست 2015 09:37

جھاڑ کھنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء)بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک ہجوم نے پانچ خواتین کو ”چڑیلیں“ قرار دے کر جادو ٹونا کرنے کے الزام میں مار مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ ریاستی دارالحکومت رانچی سے پینتالیس کلومیٹر دور پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ن خواتین کے قتل کے الزام میں دو درجن افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاوٴں والوں نے ڈنڈوں اور چھریوں سے ان خواتین کو قتل کیا۔ ان افراد کا کہنا تھا کہ گاوٴں پر آنے والی مصیبتوں اور مختلف لوگوں کے مسلسل بیمار رہنے کی ذمے دار یہ خواتین تھیں۔

متعلقہ عنوان :