ہسپانوی پولیس کی منشیا ت اسمگلرز کے خلاف کارروائی،34مشتبہ کارکن گرفتار

اتوار 9 اگست 2015 09:37

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء)اسپین کی پولیس نے کولمبیا میں قائم ایک اسمگلنگ گینگ کے چونتیس مشتبہ اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گروہ اسپین اور کولمبیا کے درمیان منشیات اسمگل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ان افراد کو میڈرڈ، باسک اور قنطابریہ کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سولہ کا تعلق کولمبیا جب کہ سات کا اسپین سے ہے۔ پولیس نے ان افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز گزشتہ برس اپریل میں کیا تھا اور وہ اس تمام عرصے ان کی کھوج میں رہی۔ پولیس کو ان افراد کے پاس سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :