بنگلادیشی مسافر طیارے کا انجن فیل، بھارتی شہر رائے پور میں ایمرجنسی لینڈنگ

اتوار 9 اگست 2015 09:33

ڈھاکا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء )ڈھاکا سے مسقط جانے والی بنگلادیشی مسافر طیارے کا انجن فیل ہونے پر اسے بھارت کے شہر رائے پور میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی،تاہم لینڈنگ کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

یونائیٹڈ بنگلادیش ایئر لائن کی پرواز کا انجن فیل ہونے طیارے کو بھارتی شہر رائے پور میں ایمر جنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔یہ پرواز ڈھاکا سے مسقط جا رہی تھی ، جبکہ طیارے میں 150 مسافر سوار تھے۔ پائلٹ نے بنگلادیشی حکام سے مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔بنگلادیشی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :