پی آئی اے کی پرواز میں وزیر اعظم کے نواسے کے جوتے چوری ،حکام کی دوڑیں لگ گئیں

اتوار 9 اگست 2015 09:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء) قومی ایئر لائن کے طیارے میں وزیراعظم نوازشریف کے نواسے کے جوتے چوری ہوگئے،جس پرحکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید دبئی سے پی آئی اے کی پروازپی کے 204 کے ذریعے پاکستان آرہے تھے کہ جنید نے دوران پروازجوتے اتار دیئے ، لینڈنگ کے وقت پہننے لگے تو جوتے غائب تھے، جس پر عملے اورسول ایوی ایشن سے شکایت کی تو ان کی دوڑیں لگ گئیں لیکن 2گھنٹے کی طویل تلاش کے باوجودجوتے نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :