امریکی باکسر مے ویدر نے عامر خان سے مقابلے کیلئے گورشیا کو شکست دینے کی شرط رکھ دی،فلائڈ مے ویدر شکست کے خوف سے مجھ سے نہ لڑنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے، عامر خان

اتوار 9 اگست 2015 08:47

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے چیلنج پر امریکی باکسر مے وید نے پہلے گورشیا کوہرانے کی شرط رکھ جسے وہ شکست دے چکے ہیں۔عامر خان سے مقابلے سے آنکھیں چرانے پر تنقید کا نشانہ بننے پر مے ویدر نے بال ایک بار پھر عامر خان کے کوٹ میں ڈال دی اورکہاکہ عامر خان سے فائٹ ہوسکتی ہے لیکن میرے سامنے آنے سے پہلے انہیں ڈینی گارشیا کو ہرانا ہوگا لیکن دوسری طرف مے ویدر 12 ستمبر کو اپنے کیریئر کی آخری فائٹ کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

مے ویدر کہتے ہیں کہ اس فائٹ کے بعد اپنا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے وہ 49-0 کے ریکارڈ کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا چاہتے ہیں۔ اس مقابلے میں انہوں نے آندرے بروٹوں کو عامر خان پر ترجیح دی۔ ان کے مطابق آندرے باکسنگ میں اپنا سو فیصد دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھرپاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ امریکی باکسر شکست کے خوف سے مجھ سے نہ لڑنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔

عامر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے ساتھ فائٹ کے لئے فلائڈ مے ویدر نے جو شرط رکھی ہے وہ بچکانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مے ویدر مجھے سے نہ لڑنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے، وہ شکست کے خوف سے مجھ سے مقابلہ نھیں کر رہا، مے ویدر کو عظیم باکسر کے طور پر یاد نھیں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ مے ویدر کا کہنا تھا کہ اگر عامر خان نے مجھ سے فائٹ لڑنی ہے کہ تو پہلے ڈینی گارشیا کو ہرانا پڑے گا کیونکہ میں نے اسے شکست دی تھی۔