جولیان اسانج کے خلاف دو الزامات ختم

جمعہ 14 اگست 2015 09:20

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے خلاف درج مقدمے کی اختتامی تاریخ گزرنے کے بعد سویڈن کے مستغیثوں کی طرف سے ان کے خلاف جنسی زیادتی کے دو الزامات ختم کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سویڈن حوالگی سے بچنے کے لیے اسانج 2012ء سے لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ آسٹریلوی شہری اسانج کسی غلط کاری کی تردید کرتے ہیں اور وہ ان خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ انہیں حتمی طور پر امریکا کے حوالے کر دیا جائے گا، جہاں ان کے خلاف امریکی سفارتی اور فوجی خفیہ دستاویزات شائع کرنے پر مقدمہ قائم کیا جا سکتا ہے۔