عراق ، معروف مارکیٹ میں دھماکہ ،60افراد ہلاک ،86زخمی ، بارود سے بھرے ٹرک سے دارالحکومت کی مصروف ترین مارکیٹ ’جمیلہ‘ کو نشا نہ بنا یا گیا

جمعہ 14 اگست 2015 09:20

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء) عراق کے دارالحکومت بغداد کی معروف اشیاء خوردونوش کی مارکیٹ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بارود سے بھرا ہوا ٹرک عراقی دارالحکومت کی مصروف ترین مارکیٹ ’جمیلہ‘ میں جمعرات کی روز علی الصبح زور دار دھماکہ ہو ا، جس میں کم سے کم 86 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس افسران کے مطابق جمعرات کے روز اس مارکیٹ میں بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے جہاں ملک کے دیگر صوبوں کے شہری خریداری کے لیے آتیہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایمبولینسوں اور دیگر نجی گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔تین ہسپتال کی انتظامیہ کے عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کردی ہے۔

تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ عراق میں امریکا اور نیٹو فوجوں کی مداخلت اور صدام حکومت کو گرائے جانے کے بعد سے عراق میں خانہ جنگی جاری ہے۔داعش نے عراق میں ہونے والے متعدد خود کش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں ہزاروں لوگ ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :