اسلام آباد ، چوہدری نثارکے حکم پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مزید دس غیر ملکی خواتین کو آج رات ملک بدر کردیا گیا،تعلق آذربائیجان سے ہے

جمعہ 14 اگست 2015 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے حکم پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مزید دس غیر ملکی خواتین کو آج رات ملک بدر کردیا گیا،ملک بدر کی جانی والی خواتین کا تعلق آذربائیجان سے ہے،ذرائع کے مطابق ملک بدر کی جانے والی خواتین میں سے دو آذربائیجان حکومت کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں اوران کے ریڈ وارنٹس جاری ہوچکے تھے،اس سے قبل گھانا،نائجیریا اور کرغزستان سے تعلق رکھنے والی تین غیر ملکی خواتین کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پاکستان سے ملک بدر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

آج مزید دو ازبک خواتین کو بھی ملک بدر کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ مذکورہ خواتین کو چند روز قبل اسلام آباد پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہوٹلوں،گیسٹ ہاؤسز اور قحبہ خانوں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا تھا

متعلقہ عنوان :