داعش عراق میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے، جرمن فوج

جمعہ 14 اگست 2015 09:22

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)جرمن فوجی مبصرین نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے عراق میں کْرد فوجیوں کے خلاف ممکنہ طور پر کلورین گیس استعمال کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک جرمن اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کیمیائی ہتھیار بظاہر بدھ کے روز مخمور پر حملے کے دوران استعمال کیے گئے۔ اس حملے میں 60 کْرد جنگجو زخمی ہوئے۔ ایک جرمن انٹیلیجنس یونٹ نے اس حملے کے بارے میں معلومات قبائلی عمادین سے حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :