بھا رت اور فرانس کے درمیان 36 رافیل طیاروں کی خرید وفروخت کا معاہدہ مشکلات کا شکار ،دونوں ممالک طیاروں کی قیمت مقرر کرنے پر کشمکش کا شکار ہیں اور ان تمام شرائط پر بھی جن کے تحت طیارہ ساز کمپنی ڈیزلٹ ایوی ایشن ہندوستان سے اربوں ڈالر کا معاہدہ کرے گی، ہندوستانی وزارت دفاع

جمعہ 14 اگست 2015 09:22

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء) ہندوستان اور فرانس کے درمیان 36 رافیل طیاروں کی خرید وفروخت کا معاہدہ مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔ ہندوستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدہ ہندوستانی حکومت کی فروخت کی شرائط پر اتفاق کی جدوجہد کے باعث مشکلات کا شکار ہوا ہے۔ غٍیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہندوستان وزارت دفاع کے دو سینئر افسران کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک طیاروں کی قیمت مقرر کرنے پر کشمکش کا شکار ہیں اور ان تمام شرائط پر بھی جن کے تحت طیارہ ساز کمپنی ڈیزلٹ ایوی ایشن ہندوستان سے اربوں ڈالر کا معاہدہ کرے گی۔

جنگی طیاروں کے معاہدے میں تاخیر کی وجہ سے ہندوستانی ایئر فورسز مسائل سے دو چار ہوسکتی ہے۔ہندوستان فوجی حکام نے خطے میں دفاعی صلاحیت میں بہت بڑا فرق آنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سے فضائی مقابلہ کرنے کے لئے نئے مغربی طیاروں کی فوری ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوسکتا تو مقامی دفاعی کانٹریکٹر کو فوری طور پر ہندوستانی فوج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔ہندوستانی دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ ان طیاروں کی خریداری سے ہندوستان اپنی دفاعی ضروریات کو ناصرف پورا کرسکے گا بلکہ خطے میں پاکستان اور چین کی فضائی طاقت کا مقابلہ بھی کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :